بل گیٹس کا مائیکرو سافٹ سے علیحدگی کا اعلان کردیا
14 مارچ 2020 (16:50) 2020-03-14

لندن: مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کمپنی کے بورڈ سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

                                                                                                             

تفصیلات کے مطابق بل گیٹس نے فلاح بہبود کی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کے لیے مائیکرو سافٹ کے بورڈ سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے جب کہ انہوں نے برکشائر بورڈ سے بھی علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ بل گیٹس کا کہنا تھا کہ وہ عالمی صحت، ترقی، تعلیم اور ماحولیاتی تبدیلی پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مائیکرو سافٹ ہمیشہ ان کی زندگی کے معاملات کا اہم حصہ رہے گی اور وہ اس کی لیڈرشپ کے ساتھ رابطے جاری رکھیں گے۔65 سالہ بل گیٹس کا کہنا تھا کہ وہ اس اگلے مرحلے کو دوستیاں اور شراکت داریاں قائم کرنے کے لیے ایک موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں جو ان کے لیے سب سے اہم ہے۔


ای پیپر