تحر یکِ ا نصا ف کی حکو مت کی کا ر کر دگی پہ چند سوا لات
14 مارچ 2019 2019-03-14

پہلے تو ایک مو ٹا سا جا ئز ہ پیش کر تا ہو ں، میرا مطلب انتہا ئی سادہ سا ایسا جا ئز ہ جس سے سب وا قف ہیں:

1۔حج مہنگا، 2۔ڈالر 140، 3۔بجلی مہنگی، 4۔ گیس مہنگی، 5۔پیٹرول مہنگا، 6۔ڈیزل مہنگا، 7۔یوریا کھاد مہنگا، 8۔موبائل فون مہنگا، 9۔ریل کرایہ مہنگا، 10۔ ہوائی جہاز کرایہ مہنگا، 11۔آٹا مہنگا، 12۔چینی مہنگی، 13۔دالیں مہنگی، 14۔ہر قسم کے ٹیکس میں اضافہ، 15۔ وغیرہ وغیرہ ۔۔

مکمل جھوٹ پر مبنی بنائی تر قی کی جھوٹی کہانی اور پاکستان کی بدقسمتی ہے اس ملک کو ہماری اپنے عوام نے خود مذ اق بنا دیا ہے بہت سارے لوگ پاکستان کے مسلمانوں میں چھپ کر منافقانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس ملک کی عوام بیوقوف ہے بہت جلد اچھائی بھول جاتی ہے اور برائی کو پلو سے باندھ لیتی چاہے وہ جھوٹا پروپیگنڈا ہی ہو۔ 2013ء تک کراچی جب گینگ وار سے پریشان تھا تو کوئی غدار کسی کو نظر نہیں آ رہا تھا۔ 2013ء تک جب پورے ملک میں مساجد امام بارگاہ مارکیٹ میں بم دھماکے خودکش حملے تھے تو کوئی غدار نظر نہیں آ رہا تھا۔ 2013ء سے پہلے ہڑتالوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ تھا اور بھتہ خوری عام تھی کسی کو کوئی غدار نظر نہیںآ رہا تھا۔ ملک میں 1996ء سے 2013ء تک بجلی لوڈشیڈنگ کی انتہا ہوگئی اور عوام سڑکوں پر احتجاج کر رہی تھی تو کوئی غدار نہیں تھا۔ 2001ء سے گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع ہو کر انتہا کو پہنچ گی تو کوئی غدار نظر نہیں آیا۔ 2002ء سے سی این جی اسٹیشن کے لائسنس کی مد میں ریونیو جمع کر کے کھایا گیا جس سے نیچرل گیس کا بحران پیدا ہوگیا پھر بھی کوئی غدار نہیں ہوا۔ 1999ء سے 2013ء تک کوئی بڑا میگا پروجیکٹ ملک میں شروع نہیں ہوا تو اس وقت تک کوئی غدار نہیں تھا۔ 2001ء سے 2008ء تک پاکستان کے 4دریاؤں پر انڈیا کو ڈیم بنانے دیے گئے پاکستان پانی کو ترس گیا کسی کو غدار نظر نہیں آیا۔ پھر ایک انقلاب بھرپا ہوا 2013ء میں ن لیگ کی حکومت آ گء ان تمام معملات سے چھٹکارا مل گیا گینگ وار ختم بھتہ خوری ختم ہڑتالوں کا سلسلہ ختم ہو گیا بجلی کے بحران کیلئے پاور سٹیشن لگانے کا سلسلہ چل پڑا سولر اسٹیشن گیس پاور اسٹیشن کول پاور اسٹیشن ڈیم کیلئے زمین خریدی گئی۔ گیس کے بحران کیلئے پہلی بار ایل این جی کے سودے کیے گئے ریلوے کا نظام درست کر دیا گیا پی آئی اے کو درست سمت ڈالا گیا موٹر وے کراچی سے لاہور تک بنانا شروع ہوگئی۔ دنیا کا سب سے بڑا اقتصادی منصوبہ سی پیک چین کی مدد سے شروع کر دیا گیا لاہور اسلام ملتان کراچی میں میٹرو بسوں کا انتظام کیا گیا اور تو اور 1999ء کے بعد سے 2013ء تمام انٹرنیشنل کھیل پاکستان میں ختم ہو گئے پھر 2013ء کے بعد کھیل کے میدان میں پاکستان دہشتگردی کی وجہ غیرملکی کھلاڑی نہیں آتے تھے ان کو پی ایس ایل کا ٹورنامنٹ کروا کر

مدعو کیا گیا کھیل کے میدان پاکستان میں سجنے لگے۔ انڈسٹریز کا جال پاکستان کی طرف رخ کر گیا اس کے علاوہ اور بہت کچھ ترقی کی طرف چل پڑا تھا۔ یہ سب پاکستان سے غداری کی ذمہ داری بن کر 2013ء سے 2018ء کی ن لیگ کی حکومت کیلئے پروانہ بن گیا کیونکہ پاکستان مخالف قوتوں سے یہ سب برداشت نہیں ہو رہا تھا اس لئے جھوٹے پروپیگنڈے اور میڈیا ٹرائل کر کے ن لیگ کی حکومت کو گرا دیا گیا۔ کرپشن کے نام پر جھوٹے مقدمات کا آغاز کیا گیا پانامہ لیکس، کیفیل فیل سے اقامے کی تنخواہ نہ لینے پر وزارت عظمیٰ سے برطرفی پھر کچھ نہ بنا تو عزیزیہ اور فلیگ شپ سمیت 13نئے ریفرنس ڈال کر کیس کو مزید آگے بڑھایا گیا پھر بھی کوئی کرپشن ثابت نہیں ہو پائی ۔

دلچسپ بات یہ کہ ملکی دفاع کیلئے 1996ء میں جب امریکہ نے ایف سولہ طیارے دینے سے انکار کیا تو نواز شریف نے چین سے معاہدہ کر کے جے ایف 17خرید لیے پھر اس کے بعد حیرت ہے 2014ء تک کوئی دفاعی معائدہ ملک میں نہ ہوا جبکہ 2015ء میں اسی نواز شریف نے چین سے ایک اور معاہدہ کرکے جے ایف 17کی پوری کمپنی پاکستان میں لگا لی اسی نواز شریف کی بنائی گئی۔ موٹر وے کو جنگی حالت میں دنیا کا سب سے بڑا رن وے بنا دیا گیا اور انڈیا کے 2مگ 21طیارے پاکستانی جے ایف 17نے مار گرائے۔ پاکستان کو دنیا تمام تر مخالفت کے باوجود انڈیا کے مقابلے میں 5کے بدلے 6ایٹمی دھماکے کر کے پہلا اسلامی ایٹمی ملک ثابت کر دیا۔ نواز شریف پھر غدار ٹھرایا جارہا ہے پاکستان میں موجود مسلمانوں کے روپ میں منافقوں کی بہت زبردست سازش ہورہی ہے۔

اب کا لم کے اختتا م سے پہلے اپنے ایک قا ری کا خط آ پ کی نذ ر کر نا چا ہتا ہوں۔ تو قا ر ئین خط کچھ یو ں ہے:

میں PTIجائن کرنا چاہتا ہوں لیکن مجھے PTIوالے ان سوالوں کے جواب دیں تاکہ میں PTIکو ڈیفنڈ کر سکوں ۔ آئیے سوالوں کی طرف :

1۔میرا تعلق ایبٹ آباد KPKسے ہو مجھے کوئی پی ٹی آئی والا دوست بتائے 350ڈیم کہاں ہیں ، 2۔ کے پی کے میں 70یونیورسٹی کا دعوی تھا مجھے صرف Ptiحکومت کے 5سال میں ایک نئی یونیورسٹی دکھائی جائے ۔ 3۔ کے پی کے میں PTIحکومت نے کتنے کالج بنائے مجھے کالج نام اور جگہ بتائی جائے۔ 4۔کے پی کے میں کوئی ایک نیا ہسپتال اور اس کا نام اور جگہ بتائی جائے تاکہ کوئی مجھے جب پوچھے میں جواب دے سکوں ۔ 5۔ کے پی کے میں 16گرلز کالج کو پچھلے پانچ سال میں کیوں بند کیا گیا ۔ 6۔ کے پی کے میں 355پرائمری اور مڈل سکول کو یہ کہہ کر ختم کیا گیا خزانے پر بوجھ ہیں کیوں؟؟ 7۔ پشاور میٹرو بس 8ارب میں بننے والی تھی 97ارب تک پہنچ گئی۔ 6اسٹیشن مکمل ہونے کے بعد پتہ چلا کہ بس اسٹیشن کے اندر جا ہی نہیں سکتی. کیا اب بس کو اڑا کر اسٹیشن کے اوپر سے گزارہ جائے گا۔ 8۔ملتان میٹرو بقول عمران کے 64ارب کی بنی اب عمرانی حکومت نے اس کی شفافیت کی رپورٹ دیتے ہوئے کہا میٹرو میں کرپشن نہیں ہوئی 27ارب کی بنی ۔ 9۔ پی ٹی آئی رہنماء نذر گوندل پر سرکاری خزانے سے 82ارب کی کرپشن کا کیا بنا؟ 10۔ بابر اعوان کو نندی پور پروجیکٹ میں 28ارب کی کرپشن پر کیا بنا؟ 11۔ علیمہ نیازی کے پاس 140ارب کہاں سے آئے ؟ 12۔ عمران کا کے پی کے ہیلی کاپٹر کا بے جا استعمال کیس کا کیا بنا ؟ 13۔ مالم جبہ کیس وزیر اعلی kpkکی 34ارب کی کرپشن کا کیا ہوا سزا کب ہو رہی ہے؟ 14۔ پرویز خٹک اور اس کے بھائی کی کرپشن کی لمبی داستان غم 46ارب کا کیا بنا ؟ 15۔ کے پی کے میں پچھلے 5سال آپکی حکومت تھی اس کا خزانہ کیسے خالی ہوا؟ 16۔ خیبر بینک کے ڈوبنے کا ذمہ دار کون ہے اس کی انکوائری کیوں بند کی گئی؟ 17۔کے پی کے نیب کی اصلاحات پر 80کروڑ قوم کے خرچ کر کے منصوبہ کیوں بند کیا گیا؟ 18۔ کے پی کے نیب کو تالا کیوں لگائے گے ؟ 19۔ پی ٹی آء سپیکر اسد قیصر کے اسلام آباد بنگلہ 35کروڑ کا کدھر سے آیا اور اس پر انکوائری کہاں پہنچی نوٹس لیے ہوئے 2سال ہو گئے۔ 20۔ پہلی حکومتوں میں ڈالر بڑھنے سے نقصان تھا اب فائدہ کیسے ہے؟ 21۔ پہلے تھر کے کوئلے سے آلودگی پھیلتی تھی اب وہ تھر کا کوئلہ کیسے تقدیر بدلے گا (دونوں بیان آپکے کے ہیں)۔ 22۔ ٹیکس پر دن رات بھاشن دینے والے عمران نے الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثے 2ارب 34کروڑ نقد اور 322کنال بنی گالہ ہاؤس اور لگژری گرینڈ حیات ہوٹل اسلام آباد میں اپنے 28فلیٹ شو کیے اور ٹیکس ایک لاکھ 5ہزار کیوں دیا ؟ 23۔ سابقہ حکومتوں میں قرضہ بھیک تھا تو آپ کا پیکج کیسے ہوا ؟ 24۔ اگر عمرانی حکومت سابقہ حکومتوں کا قرض واپس کرنے کے لیے قرض لے رہی تو پھر قرضے میں کمی کیوں نہیں ہو رہی ہے ؟ 25۔ اس دفعہ آپ کی حکومت سالانہ ٹیکس جمع کرنے میں ناکام کیوں ہوئے۔ 26۔ جی ڈی پی کم کیوں ہوئی۔ 27۔ پی آئی اے اسٹیل ملز کی نجکاری کیوں کی جا رہی ہے جبکہ کچھ دن پہلے آپ کے وزیر خزانہ کہہ رہے PIAکا خسارہ کم ہوا ہے ۔ 28۔ علیمہ نیازی نے ابھی تک ایف بی آر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود جرمانہ کیوں نہیں بھرا ؟ 29۔ عمران کی دوسری بہن سعدیہ نیازی کے پاس 40 ارب کہاں سے آئے ؟ 30۔ عمرانی حکومت کو 7 ماہ ہوئے عوام کی اشیائے ضروت میں سے کوئی 3چیزیں بتائیں جو سستی ہوئیں اور عوام کو ریلیف ملا ہو ؟ 31۔ بقول عمران کے ملک میں 12ارب کرپشن تھی جسے روک لیا گیا تو پھر قرض کی کیا ضرورت پڑی ؟ 32۔ اسد عمر کہتا ہے ن لیگ نے ہمیں خزانے میں 18ارب ڈالر دیے عمران کہتا ہے خزانہ خالی ہے ان میں جھوٹا کون ہے ؟ 33۔ کیا جو عمران نے اثاثے شو کروائے اس پر اس نے ٹیکس چوری کیا کیا وہ صادق و امین ہے ؟ ان 33میں کسی ایک سوال کا جواب دلیل اور ثبوت کے ساتھ دیا جائے۔


ای پیپر