Image Source : Twitter

کرتارپورراہدای خطرے میں پڑ گئی
14 مارچ 2019 (21:44) 2019-03-14

اسلام آباد:کرتارپور راہداری پر پاک بھارت مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔روزانہ پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کی تعداد اور ان کے ٹرانسپوٹیشن کے ذریعہ پر دونوں ممالک کے درمیان اختلافات ختم نہ ہو سکے۔

کہا جارہا ہے کہ پاکستان نے روزانہ کی بنیاد پر 500 سکھ یاتریوں کی کرتارپور آمد کی پیشکش کی ہے جبکہ بھارت 5000 سکھ یاتریوں کو آمد کی اجازت دینے پر بضد ہے۔پاکستان کا موقف ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر انتظامات میں دشواریاں ہو سکتی ہیں۔

دونوں ملکوں کے درمیان ذرائع آمدورفت پر بھی اختلافات ہیں۔پاکستان چاہتا ہے کہ سکھ یاتری بسوں میں پاکستان آئیں جبکہ بھارت یاتریوں کے پیدل پاکستان آنے کا خواہاں ہے۔ بھارت کی جانب سے یہ مطالبہ بھی سامنا آیا ہے کہ پاکستان سکھ یاتریوں کے علاوہ ہندواور دیگر مذاہب کے افراد کو بھی کرتارپور آنے کی اجازت دے۔

پاکستان نے واضح کیا کہ کرتارپور صاحب صرف اور صرف سکھوں کے لیے کھولا جا رہا ہے۔


ای پیپر