Image Source : Twitter

دیپکاماں بن گئیں
14 مارچ 2019 (18:40) 2019-03-14

لندن :بالی کی معروف جوری جن کی شادی کچھ عرصہ قبل بڑی دھوم دھام سے ہوئی تھی اب خبر یں آرہی ہیں کہ دونوں ماں باپ بن گئے ہیں،ایسا اکثر فلموں میں دیکھنے میں آتا ہے لیکن یہ حقیقی زندگی کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں بالی وڈ اداکار ورن دھون نے دونوں کو اپنا والدین قرار دے دیا۔

انسٹا گرام پر دیپکا کی طرف سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جس میں ورن دھون نے کہا ہے کہ اس وقت میں لندن میں ہوں اور اپنے والدین کے ساتھ ہوں جو میرا بہت خیال رکھ رہے ہیں،جس کے بعد ان کے پیچھے بیٹھی دیپکا نے بھی شرارتی انداز میں کہا کہ ہم اپنے بچے کا بھرپور خیال رکھ رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ وہ ٹھیک سے کھا پی رہا ہے ناشتہ کر رہا ہے اور ٹھیک سے سویا ہے یا نہیں۔


ای پیپر