Image Source : Twitter

عمران خان نے کرکٹ شائقین کو بڑی خوشخبری سنا دی
14 مارچ 2019 (18:11) 2019-03-14

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئندہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تمام میچ پاکستان میں ہونگے۔

وزیراعظم عمران خان نے نئی ویزاپالیسی کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن ویزا نئے پاکستان کی جانب پہلا قدم ہے، سیاحت کے نئے مواقع دریافت کریں گے، عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اب سیکیورٹی کا کوئی ایشو نہیں ہے۔ مائنڈ سیٹ تبدیل ہونے سے سرمایہ کار پاکستان آئیں گے،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ویزا پالیسی بہت مشکل تھی۔ آن لائن ویزا کا اجرا بہت بڑی تبدیلی ہے۔ یہ نئے پاکستان کی جانب پہلا قدم ہے۔ اس سے پاکستان میں سیاحت کے فروغ میں اضافہ ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں سیاحت کے فروغ کے لیے ہماری حکومت جرمنی کیساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ ہم ملک میں مذہبی سیاحت میں بھی اضافہ کریں گے۔ ہری پور کے پاس دنیا کا سب سے بڑا سلیپنگ بدھا ہے۔ لوگ پاکستان آئیں گے تو سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

پی ایس ایل کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال پوری کوشش ہے کہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہوں ،پاکستان میں امن قائم ہو رہا ہے ، عمران خان نے کہا مجھے پتا ہے خالی گرائنڈز میں میچز کھیلنا کتنا مشکل ہو تا ہے ،پاکستان میںکرکٹ شائقین کی ایک بڑی تعداد ہے ،عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال تمام میچز پاکستان میں کروائینگے ۔

وزیراعظم عمران خان نے دوبارہ اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کے راستے پر نکل چکا ہے۔ بھارتی الیکشن تک تھوڑا سا مسئلہ ہوگا۔ بھارت میں الیکشن کے دوران نفرت پھیلائی جاتی ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ملکوں کیساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ بھارت کیساتھ الیکشن کے بعد اچھے تعلقات ہو جائیں گے۔ پرامن پاکستان ہی خوشحال پاکستان بنے گا۔

ای ویزہ پالیسی کے تحت پہلے مرحلے میں 5ممالک کے شہریوں کو ای ویزا ملیں گے، ان ممالک میں برطانیہ، چین، ترکی، ملائیشیا اور یواےای کے شہریوں کو سہولت میسر ہوگی جبکہ پچپن ممالک کے شہریوں کو ا?ن ارائیول ویزا جاری کیا جائے گا،برطانیہ سے آنے والے لوگ ہمارے سیاحتی مقام کو بہت پسند کرتے ہیں، ہمارے ناردرن ایریاز سوئٹزرلینڈ سے زیادہ ہیں۔ سیاحت پر ٹاسک فورس فرینڈلی ٹورازم کیلئے کام کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور دنیا کا سب سے پرانا شہر ہے، مذہبی سیاحت کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ حکومت پاکستان میں مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کرے گی۔ ساتھ ہی ساتھ ٹاسک فورس پاکستان میں سیاحت کے نئے مواقع بھی دریافت کرے گی۔


ای پیپر