Image Source : Twitter

علا ج اب ”تاحیات فری “۔۔۔جانتے ہیں کن لوگوں کیلئے ؟
14 مارچ 2019 (17:44) 2019-03-14

لاہور:پنجاب اسمبلی نے تنخواہوں میں اضافے کے بل میں اسمبلی کے سابق ارکان پر بھی نوازشات کی بارش کردی۔پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے بدھ کو ارکانِ پنجاب اسمبلی، وزرا اور وزیراعلی کی تنخواہوں میں اضافے سمیت مراعات کا بل منظور کیا ہے جس میں سابق ارکان پر بھی نوازشات کی برسات کی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے منظور کردہ بل میں سابق ارکانِ اسمبلی کے لیے علاج تاحیات فری کردیا گیا ہے جس کے بعد سابق ارکان کو بھی اب میڈیکل کی سہولتیں مفت میسر ہوں گی۔بل میں سابق ارکان اسمبلی کو اِن ڈور اور آٹ ڈور علاج کا قانونی استحقاق دیا گیا ہے، اس سے قبل ان ڈور آٹ ڈور علاج کا استحقاق موجودہ ارکان اسمبلی کو حاصل تھا۔

واضح رہے کہبدھ کوپنجاب اسمبلی میں وزیراعلی، وزرا اور ارکانِ اسمبلی کی تنخواہوں و مراعات میں ہوشربا اضافے کا بل منظور کیا تھا۔


ای پیپر