بیرونی تجارت میں ملکی خسارے میں کمی
14 مارچ 2019 (16:11) 2019-03-14

اسلام آباد:برآمدات میں اضافے سے متعلق حکومتی اقدامات کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے، بیرونی تجارت میں پاکستان کا خسارہ گیارہ فیصد کمی سے21 ارب53 کروڑ ڈالر پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق روپے کی بے قدری، برآمدات کے لئے اقدامات، درآمدات کی حوصلہ شکنی اور بھاری ڈیوٹیز کے باعث تجارتی خسارہ کم ہونا شروع ہوگیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے فروری تک برآمدی مالیت 28 کروڑ ڈالر اضافے سے 15 ارب 11 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی۔

جبکہ درآمدی حجم 2 ارب 39 کروڑ ڈالر گھٹ کر 36 ارب 63 کروڑ ڈالر رہ گیا۔اس طرح تجارتی خسارہ 21 ارب 53 کروڑ ڈالر رہا، جس میں گذشتہ سال اس عرصہ کی نسبت 2 ارب 68 کروڑ ڈالر کمی ہوئی۔


ای پیپر