فوٹو بشکریہ فیس بک

تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ، ڈپٹی سپیکر پنجاب وزیراعظم کے سامنے ڈٹ گئے
14 مارچ 2019 (15:36) 2019-03-14

لاہور: ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کا وزیر اعظم سے اختلاف، تنخواہوں میں اضافہ کو بہترین اقدام قرار دیدیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، صوبائی وزرا اور ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں پنجاب اسمبلی کی جانب سے وزیر اعلیٰ، وزراء اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے فیصلے سے بہت مایوس ہوا ہوں۔ اس طرح کے فیصلوں کا کوئی دفاع نہیں کیا جا سکتا۔ عوام کو بنیادی ضرورتوں کی فراہمی تک فیصلہ نامناسب ہے اور ملک میں خوشحالی ہو تو اس طرح کے فیصلوں کا جواز بھی بنتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی نے ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور کیا تھا جس کے تحت اراکین اسمبلی کی تنخواہ اور مراعات 83 ہزار ماہانہ سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے تک کر دی گئی جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کی تنخواہ اور مراعات وزیر اعظم سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔


ای پیپر