فوٹو بشکریہ فیس بک

پاکستان نے بھارت کو ایک اور بڑے مقابلے میں شکست دیدی
14 مارچ 2019 (11:33) 2019-03-14

لاہور: کھیلوں میں کھلواڑ کرنیوالے بھارت کو پاکستان نے ایک اور بڑے مقابلے میں شکست دے دی۔

پاکستان نے بین الاقوامی کِک باکسنگ چیمپئن شپ میں روایتی حریف بھارت کو زیر کر دیا۔ بنکاک میں ہونیوالی انٹرنیشنل مارشل آرٹ چیمپئن شپ میں روایتی حریف پلیئرز مدمقابل ہوئے پہلے راؤنڈ کے دو منٹ کے اندر ایس ایس یو کمانڈو خان سعید نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور معیاری کارکردگی نے پاکستانی پلیئر کو کامیابی دلا دی۔

خان سعید نے بھارتی حریف تیجاسوی واسو شیما کو شکست سے ہمکنار کیا۔ آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈو خان سعید کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔


ای پیپر