فوٹو بشکریہ فیس بک

محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کر دی
14 مارچ 2019 (10:58) 2019-03-14

لاہور: بارش نے جاتی سردی کو پھر بریک لگا دی۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل جم کر برسے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، تاہم راولپنڈی، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں آسمان پر گہرے بادل چھا گئے، یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی۔ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری۔

ڈیرہ غازی خان میں انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کے باعث، ایک گھنٹے کی بارش نے پورا شہر ڈبو دیا، بجلی غائب، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔

ادھر جلال پور بھٹیاں میں بارش اور ژالہ باری سے گندم کی فصل کو جزوی نقصان پہنچا۔


ای پیپر