چین نے بھارت کے ارمان خاک میں ملا دیئے
14 مارچ 2019 (10:17) 2019-03-14

بھارتی ارمان خاک میں مل گئے، چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر پابندی کی قرارداد ایک بار پھر رکوا دی۔

چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مولانا مسعود اظہر کیخلاف قرار داد کو ویٹو کر دیا۔ فرانس نے بھارتی درخواست پر مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کیلئے قرار داد پیش کی۔ امریکا، برطانیہ نے بھی ساتھ دیا لیکن چین آڑے آگیا اور قرارداد پاس نہ کرائی جا سکی۔

چین نے قرار داد مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو دہشت گرد قرار دینے سے متعلق دیرپا نتائج کیلئے ذمہ دار اور سنجیدہ بات چیت کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ چین اس سے پہلے 3 بار مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کی کوشش ناکام بنا چکا ہے۔


ای پیپر