لاہور میں زوردار دھماکہ،متعدد افراد زخمی،ہر طرف افرا تفری پھیل گئی
14 مارچ 2018 (21:33) 2018-03-14

لاہور : رائے ونڈ میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے لیکن بظاہر دھماکا سلنڈر کا معلوم ہوتا ہے۔دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

رائے ونڈ اجتماع گاہ کے باہر پولیس کیمپ کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ دھماکا پولیس نفری کی تبدیلی کے دوران ہوا۔


ای پیپر