طالبان سے مذاکرات شروع ہو سکتے ہیں، امریکی جنرل
14 مارچ 2018 (20:29)

کابل:افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے امکانات ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سولہ سالہ مسلح تنازعے کے بعد اب طالبان کمزور اور بکھر چکے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ میدانِ جنگ میں کامیابیاں سمیٹی نہیں جا سکتیں۔

افغان دارالحکومت کابل کے قریب واقع بگرام فوجی مرکز پر امریکی جنرل نے اپنے وزیر دفاع جیمز میٹس کے ساتھ بات چیت کے بعد ان خیالات کا اظہار کیا۔ جنرل نے یہ بھی کہا کہ کابل حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل شروع ہوتا ہے تو اس کے فوری نتائج ممکن نہیں کیونکہ یہ طویل ہو گا۔


ای پیپر