انشاءاﷲ 2018ءکے انتخابات میں جیت کر دکھاﺅں گا :عمران خان کا دبنگ اعلان
14 مارچ 2018 (17:47) 2018-03-14

جہلم:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میری نواز شریف اور آصف زرداری سے ذاتی جنگ نہیں ہے میری جنگ عوام کا پیسہ چوری کرنے والے ڈاکوﺅں سے ہے نوازشریف کا تو کیوں نکالا ہوگیا اب چھوٹے میاں جونیئر ڈان شہباز شریف باری لینے آیا ہے بڑا بھائی تو چلا گیا اب چھوٹے بھائی کی باری ہے جہلم میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں کی جماعت ہے بچے بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اب بوڑھے بھی اس جماعت میں آ رہے ہیں قائد اعظم اور علامہ اقبال پاکستان کو ایک ایسا ملک بنانا چاہتے تھے، جو باقی دنیا کے لیے مثال ہوتا ایک ایسا ملک جہاں عدل و انصاف کا بول بالا ہوتا تھا ایک ایسا ملک جہاں ہم اپنے بچوں اور بچیوں کو روشن مستقبل دے سکیں روشن مستقبل بہترین تعلیم سے ہی ممکن ہے پڑھی لکھی خواتین ایک پڑھی لکھی قوم بناتی ہیں جہم سے میانوالی تک کا علاقہ باقی دنیا سے پیچھے رہ گیا ہے۔

معیاری تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے بچے پیچھے رہ جاتے ہیں اگر اچھی اور معیاری تعلیم ہو تو یہاں کے بچے بھی ڈاکٹر،انجینئر اور وزیراعظم بن سکتے ہیں، دوہرا معیار تعلیم اس ملک کا سب سے بڑا المیہ اور نا انصافی ہے سرکاری سکول ہی نہیں دینی مدرسوں کے بچے بھی ہمارے ہیں یہ بھی پاکستانی ہیں ڈاکٹر،انجینئر ،وزیر اور وزیراعظم بننے کا انکا بھی حق ہے ہم جو پاکستان چاہتے ہیں وہ پاکستان کے ایک چھوٹے سے طبقے کا ہی نہیں ہے۔

چھوٹا طبقہ امیر ہو رہا ہے عوام پسماندہ اور مقروض ہو رہی ہے 9 سال قبل ہر پاکستانی پر 35000 روپے قرض تھا یہ قرض بڑھ کر آج ہر پاکستانی پر ایک لاکھ تیس ہزار روپے قرض ہے قوم کو قرضوں کی دلدل میں پھنسا دیا گیاہے اوپر بیٹھے لوگ اس ملک کا پیسہ چوری کر کے باہر لے جاتے ہیں اور پھر ملکی نظام چلانے کے لیے قرضے لیتے ہیں۔ قرضے ادا کرنے کے لیے ہر چیز پر ٹیکس لگایا جاتا ہے جس کا بوجھ عوام پر ڈالا جاتا ہے عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں جبکہ یہاں بڑھائی جا رہی ہیں ڈیزل جس کی کسانوں کو ضرورت ہوتی ہے اس کی قیمتیں بھی بڑھتی جا رہی ہیں چوری کوئی کرتا ہے اور قیمت آپ عوام ادا کرتے ہیں مہنگائی کے ذریعے، دیہات میں 70 فیصد لوگ رہتے ہیں پینے کا پانی تک میسر نہیں ہے۔عوام کی فلاح پر لگنے والا پیسہ چوری ہو کر باہر چلا جاتا ہے۔


ای پیپر