پی ا یس ایل تھری فائنل کی ٹکٹوں کے فروخت کا اعلان
14 مارچ 2018 (17:31)

کراچی: پی ایس ایل کا جا دو پوری دنیا میں سر چڑھ کر بولنے لگا ۔لاکھ مخالفت دہشتگردی کے باوجود پی ایس ایل زورو شور سے جاری ہے ۔شیڈول کے مطابق آخری تین بڑے میچ پاکستان میں کھیلیں جائینگے جس میں سے دو لاہور اور فائنل کراچی میں ہو گا ۔ پی ایس ایل ٹو فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد کے بعد اس دفعہ فائنل کراچی میں ہو گا ۔چیئرمین پی سی بی نے واضح اعلان کیا تھا کہ اگر فائنل کراچی میں نہیں تو پھر کہیں نہیں ہو گا ۔جو ں جوں وقت قریب آ رہا ہے فائنل اور سیمی فائنلز کیلئے ٹکٹوں کا اعلان بھی کر دیا گیا ۔

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 2018 کے فائنل کے ٹکٹس کی فروخت آج رات 12 بجے سے شروع ہوجائے گی۔ترجمان کورئیر کمپنی کے مطابق پی ایس ایل 2018 کے فائنل کے ٹکٹس کی آن لائن بکنگ کا آغاز آج رات 12 بجے سے ہوجائے گا۔ کل صبح 9 بجے سے ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے منتخب برانچزسے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

سب سے سستا ٹکٹ ایک ہزار روپے اور سب سے مہنگا 12 ہزار کا ہے جب کہ چار اور 8 ہزار روپے والے ٹکٹ بھی فروخت کئے جائیں گے۔ ترجمان کورئیرکمپنی کے مطابق پہلے آیئے پہلے پایئے کی بنیاد پرٹکٹس دستیاب ہوں گے جب کہ ایک قومی شناختی کارڈ پر5 ٹکٹس حاصل کئے جاسکتے ہیں۔


ای پیپر