سابق کپتان یونس خان تیسرے بچے کے باپ بن گئے
14 مارچ 2018 (17:05)

کراچی:قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ بلے باز یونس خان تیسرے بچے کے باپ بن گئے ہیں ۔ 40سالہ یونس خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ الحمد اللہ ، اللہ نے مجھے دوسرے بیٹے سے نواز ا ہے ، مجھے اپنی دعاں میں یاد رکھیئے گا ۔

یاد رہے کہ یونس خان 2007میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے اور اس سے پہلے ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے ۔


ای پیپر