میئر لندن صادق خان کو نامعلوم شخص کی طرف سے قتل کی دھمکیاں
14 مارچ 2018 (16:54)

اسلام آباد: میئر لندن صادق خان کو نامعلوم شخص کی طرف سے قتل کی دھمکیاں ، موبائل فون پر ملنے والے پیغامات میں دی جانیوالی قتل کی دھمکیوں پر میٹرو پولیٹن پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ، مسلمانوں کیخلاف نسلی تعصب پر میئر لندن صادق خان نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق میئر لندن صادق خان کو موبائل فون پر ملنے والے پیغامات کے ذریعے قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں میٹرو پولیٹن پولیس نے نامعلوم شخص کیخلاف تحقیقات کا آغازکردیا ہے جبکہ میئر لندن صادق خان نے مسلمانوں کیخلاف بڑھتے ہوئے نسلی تعصب پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تمام طبقوں کا منتخب میئر ہوں ۔


ای پیپر