سینٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے شیری رحمن نامزد

14 مارچ 2018 (16:35)

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے شیری رحمان کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے نامزد کردیا۔ایک زرداری سب پر بھاری کی چالیں کامیاب ہوتی نظر آئیں جس میں سینٹ الیکشن میں بھرپور کامیابی ایک واضح مثال ہے ۔حکمران جماعت  دیکھتی ہی رہ گئی ۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے شیری رحمان کوسینیٹ میں اپوزیشن لیڈرنامزد کردیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے شیری رحمان کی اپوزیشن لیڈر نامزدگی کے بعد پارٹی نے مطلوبہ حمایت کے حصول کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔


104 رکنی ایوان میں پیپلزپارٹی کے ارکان کی تعداد 20 ہے جب کہ فاٹا کے 6 سینیٹرز نے بھی اپوزیشن لیڈرکے لئے شیری رحمان کی حمایت کرتے ہوئے ریکوزیشن پردستخط کر دیئے ہیں اور فاٹا کے تعاون کے بعد شیری رحمان کو اپوزیشن لیڈر کے لیے 26 سینیٹرز کی حمایت مل گئی۔

مزیدخبریں