ابھی یہ جوتا جو تا کھیل رہے ہیں بعد میں گولی گولی کھیلیں گے :شیخ رشید
14 مارچ 2018 (15:50) 2018-03-14

اسلام آباد: شیخ رشید کا کہنا ہے نواز شریف اور ان کی جماعت حواس باختہ ہو چکی ہے ، شیخ رشید اکثر پیشگوئیاں کرتے رہتے ہیں انہوں نے آئندہ الیکشن کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ خطرہ ہے کہ شفاف الیکشن کیلئے ضروری ہے کہ عبوری حکومت بھی شفاف ہو اگر ایسا نہ ہو ا تو شفاف الیکشن خطرے میں پڑ سکتا ہے ۔شفاف الیکشن کیلئے اہم مسئلہ عبوری حکومت کا ہوگا۔

انہوں نے کہا سپریم کورٹ کو الیکشن کا لائحہ عمل دینا چاہیئے ، الیکشن کا ایسا لائحہ عمل ہو جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان پر حملے بدبو دارشخص کرا رہا ہے ، ابھی یہ جوتا جو تا کھیل رہے ہیں بعد میں گولی گولی کھیلیں گے ، مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار نواز شریف اور شہباز شریف ہوں گے ۔ ان کا کہنا تھا نواز شریف کے خلاف تھانہ آبپارہ میں درخواست دی ہے ، ن لیگ سرعام اداروں کو گالیاں دے رہی ہے، پاک فوج نے ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں ۔

شیخ رشید نے کہا راولپنڈی کے تینوں حلقوں کی انتخابی مہم لال حویلی سے ہوگی۔ انہوں نے کہا کھیل جوتا چوری میں تبدیل ہو گیا تو صورتحال مختلف ہو جائے گی ، جوتی چوروں کے کھیل میں صورتحال مزید پیچیدہ ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا پہلے بھی رانا ثنااللہ کی مونچھیں اور بھنویں صاف کی گئی تھیں ، چوروں اور لٹیروں سے زیادتی ہوئی ہے تو فیصلہ ہو جائے گا۔


ای پیپر