file photo

اسد عمر نے کورونا کیسز کے حوالے سے بڑے خدشے کا اظہار کر دیا
14 جون 2020 (17:37) 2020-06-14

اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عوام احتیاط نہ کر سکے تو جولائی کے آخر تک کورونا کیسز 10 لاکھ تک پہنچ سکتے ہیں۔

اسد عمر نے بڑے خدشے کا اظہار کر دیا، کہتے ہیں موجودہ صورتحال میں کوئی تبدیلی نہ کی گئی تو کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ ماہرین کہتے ہیں جولائی کے آخر تک کورونا کیسز میں 8 سے 10 گنا تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ جتنی احتیاط کریں گے کورونا اتنا ہی قابو میں رہے گا، کچھ دنوں میں کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت روزانہ ڈیڑھ لاکھ تک لے جائیں گے، 2 دن سے کورونا کے 30 ہزار ٹیسٹ روزانہ ہو رہے ہیں، متاثرہ علاقوں میں ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن کریں گے۔


ای پیپر