file photo

سونی نے اپنا نیا پلے اسٹیشن 5 متعارف کروا دیا
14 جون 2020 (17:28) 2020-06-14

سونی نے اپنا نیا پلے اسٹیشن 5 متعارف کراتے ہوئے اسے ویڈیو گیمز کا مستقبل قرار دیا ہے۔ اس سال کے اختتام تک پی ایس فائیو لانچ کی جانے کی توقع کی جارہی ہے۔

پی ایس فائیو کے دو ماڈل دستیاب ہوں گے ایک سادہ پی ایس فائیو اور ایک 'ڈیجیٹل' پی ایس فائیو، جس میں گیم کی سی ڈی یا ڈسک نہیں لگے گی اور اس پر مکمل طور پر انٹرنیٹ کے ذریعے ہی گیمز ڈاؤن لوڈ کر کے کھیلی جا سکیں گی۔

پلے اسٹیشن 5 کے کنٹرولر میں متعدد تبدیلیاں کی جارہی ہیں، جس میں بار موشن سنسر اور 'ہیپٹک فیڈبیک ٹیکنالوجی ' بھی شامل ہے۔


ای پیپر