file photo

سشانت سنگھ راجپوت نے خود کشی کرلی
14 جون 2020 (17:22) 2020-06-14

نیو دہلی: سرفراز واقعی دھوکا دے گیا، بالی ووڈ کی فلم "پی کے " کا مشہور کردار سرفراز ادا کرنے والے اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے خود کشی کرلی۔

پولیس کے مطابق، 34 سالہ اداکار نے ممبئی کے علاقے باندرا میں اپنے گھر میں گلے میں پھندا ڈال کر زندگی ختم کرلی۔

ڈراموں اور ماڈلنگ سے فنی کریئر کی شروعات کرنےوالے اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے 2013 میں 'کائی -پوچے 'سے بالی وڈ میں قدم رکھا، وہ اب تک متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔


ای پیپر