یہ سب سے زیادہ دھاندلی زدہ حکومت ہے:شہباز شریف
14 جون 2019 (20:38) 2019-06-14

اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ تاریخ کی سب سے زیادہ دھاندلی زدہ حکومت ہے، رواں مالی سال پی ٹی آئی کی حکومت نے دو بجٹ پیش کئے، جسکے نتیجے میں پاکستانی معیشت تباہی کا شکار ہو گئی، دس ماہ کی کارکردگی نے حکومت کا پول کھول دیا ہے، جھوٹ روز روشن کی طرح قوم کے سامنے آ چکا ہے، یہ لوگ کنٹینر پر کھڑے ہو کر بلند و بانگ دعوے کرتے تھے اور چیخ چیخ کر قوم کو غلط و بے بنیاد نعرے لگا کر ورغلانے کی کوششیں کرتے رہے

قومی اسمبلی میں بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ حکومتی وزراء کیا چاہتے ہیں کہ جب وزیر اعظم خطاب کریں تو اپوزیشن بھی ایسا ہی کرے،اگرہاؤس ان آرڈر نہ ہوا اور ایسا ہی چلتا رہا تو بات بہت دور تک جائے گی، دس مہینوں میں سلیکٹڈ حکومت نے غریب عوام سے نوالا اور غریب سے مزدوری چھین لی، ملک میں سرمایہ کاری کو تباہ و برباد کر دیا گیا، اپنی بدترین کارکردگی کو پروپیگنڈہ حکومت چھپا نہیں سکتی۔

شہباز شریف نے کہا کہ دس ماہ کی کارکردگی نے حکومت کا پول کھول دیا ہے، جھوٹ روز روشن کی طرح قوم کے سامنے آ چکا ہے، یہ لوگ کنٹینر پر کھڑے ہو کر بلند و بانگ دعوے کرتے تھے اور چیخ چیخ کر قوم کو غلط و بے بنیاد نعرے لگا کر ورغلانے کی کوششیں کرتے رہے۔ایک موقع پر شہباز شریف نے ڈپٹی سپیکر سے کہا ٗلگتا ہے کہ آپ مجھے بار بار اٹھا اور بٹھا کر میری کمر کا علاج کررہے ہیں، میں التجا کروں گا کہ اس ایوان کی روایات کا خیال رکھا جائے، وزیراعظم اس ایوان میں بات کرے تو اپوزیشن کی ذمہ داری ہے کہ ان کی بات سنیں لیکن جب اپوزیشن لیڈر بات کرے تو اسپیکر کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہاؤس ان آرڈر کرے اگر ایسا ہی چلتا رہا تو بات بہت دور تک جائے گی۔دس مہینوں میں سلیکٹڈ حکومت نے غریب عوام سے نوالا اور غریب سے مزدوری چھین لی ہے، ملک میں سرمایہ کاری کو تباہ و برباد کر دیا گیا ہے، ملکی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا گیا ہے، اپنی بدترین کارکردگی کو پروپیگنڈہ حکومت چھپا نہیں سکتی۔

واضح رہے کہ حکومتی ارکان کی ہنگامہ آرائی اور شور شرابے کی وجہ سے قائد حزب اختلاف شہباز شریف آئندہ مالی سال 2019-20پر عام بحث مکمل نہ کر سکے


ای پیپر