عالمی بینک نے 51 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کے قرض کی منظوری دیدی
14 جون 2019 (19:42) 2019-06-14

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 51 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کے قرض کی منظوری دیدی۔

ورلڈ بینک کے اعلامیے کے مطابق  عالمی بینک نے پاکستان کیلئے اکیاون کروڑ اسی لاکھ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ہے۔ قرض ٹیکس وصولیاں بڑھانے کے2منصوبوں کیلئے فراہم کیا گیا ہے۔ 40 کروڑ ڈالر کا ایک منصوبہ ایف بی آر کو ٹیکس محاصل بڑھانے میں معاونت فراہم کرے گا۔منصوبے کے تحت ٹیکس نظام کو سادہ بنایا جائے گا،ٹیکس اور کسٹم انتظامیہ کی استعدادکار کو ٹیکنالوجی اور فنی مہارت سے بہتر بنایا جائے گا۔ایف بی آر ڈیجٹلائزیشن سے ٹیکس دہندہ کی معلومات کو زیادہ ٹیکس وصولیاں کیلئے استعمال کرسکے گا۔

اعلامیے کے مطابق منصوبے کے تحت پاکستان کی ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو آئندہ 5 سالوں میں 17 فیصد پر لایا جائے گا۔ملک کے 12 لاکھ ٹیکس دہندہ کی تعداد کو 35 لاکھ تک بڑھایا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر مالیت کے دوسرے قرض سے خیبر پختونخوا میں ٹیکس وصولی کے منصوبے کا آغاز کیا جائیگا۔ صوبے کو اپنے محصولات میں اضافے سے اخراجات کو پورا کرنے میں آسانی ہوگی۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد عالمی بینک سے قرض ملنے کی راہ ہموار ہوئی۔ ایشیائی بینک کی طرف سے بھی جلد منصوبوں کیلئے قرض فراہم کیا جائے گا۔


ای پیپر