نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
14 جون 2019 (18:58) 2019-06-14

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے فی یونٹ بجلی ایک روپے 49 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، بجلی مہنگی کرنیکی منظوری گھریلو،کمرشل،صنعتی،زرعی صارفین کیلئے کی گئی ہے۔

کے الیکٹرک کے سوا ملک بھرکی تمام تقسیم کارکمپنیوں کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کی گئی ہے۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنیکی منظوری جولائی سیدسمبرتک کی2سہ ماہیوں کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی۔ بجلی مہنگی کرنے سے صارفین پر 189 ارب 63کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے آخری مرتبہ 4 اپریل کو بجلی کی قیمت میں 81 پیسے اضافے کی منظوری دی اور اسی ماہ کی 24 تاریخ کو 4 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی بھی منظوری دی تھی۔


ای پیپر