فوٹو بشکریہ فیس بک

فریال تالپور کو نیب نے گرفتار کر لیا
14 جون 2019 (17:12) 2019-06-14

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو نیب نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق فریال تالپور کو اسلام آباد کے ایف ایٹ مرکز سے گرفتار کیا گیا ہے، نیب حکام کے مطابق فریال تالپورکو ریمانڈ کیلئے کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ زرداری ہاؤس کو سب جیل قرار دیا گیا ہے، فریال تالپور کو وہیں رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ 10 جون کو اسلام آباد ہائیکوٹ کے حکم پر نیب نے سابق صدر کو گرفتار کیا تھا، لیکن فریال کو نہیں کیا تھا جن کو آج گرفتار کیا گیا ہے۔

دونوں رہنماوں کو میگا منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔


ای پیپر