فوٹو/ ریڈیو پاکستان

حکومتی اراکین کے احتجاج کے بعد قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس پیر تک ملتوی
14 جون 2019 (16:52) 2019-06-14

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بجٹ پر بحث شروع کی تو حکومتی اراکین نے احتجاج شروع کر دیا جس کے بعد اجلاس پیر تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بجٹ پر بحث شروع کرنے کا موقع دیا گیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں بات کروں گا لیکن شرط یہ ہے آپ میرے بعد ایم ایم اے کے اراکان کو موقع دیں گے جس پر ڈپٹی سپیکر نے کہا آپ بات نہیں کرنا چاہ رہے تو مائیک کسی اور کو دے دوں۔

بجٹ پر بحث شروع ہونے سے قبل شہباز شریف حکومتی اراکین کی مداخلت پر کبھی بیٹھتے اور پھر تقریر کرتے تاہم ان کے اظہار خیال کے دوران حکومت اراکین شدید نعرے بازی کرتے رہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی دھاندلی زدہ حکومت کا بجٹ پیش کیا گیا۔ پہلے یہ دو منی بجٹ لے کر آئے اور یہ تاریخ کی سب سے زیادہ دھاندلی زدہ حکومت ہے۔


ای پیپر