فوٹو بشکریہ فیس بک

ملک کے بیشتر علاقوں میں سورج آگ برسانے لگا
14 جون 2019 (15:54) 2019-06-14

لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں سورج آگ برسانے لگا، شدید گرمی کی لہر نے شہریوں کو نڈھال کر دیا۔

سندھ میں سورج سوا نیزے پر آگیا، کراچی میں درجہ حرارت 41 ڈگری ریکارڈ، ہلکی بارش اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان بھی ہے۔ بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی شدید گرمی کا راج کوئٹہ میں پارہ 36 سبی، تربت 48 ڈگری تک پہنچ گیا۔

لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا اور ملتان سمیت پنجاب کے دیگر شہر بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے۔ لاہور میں پارہ 44، ملتان میں 41 ڈگری تک جائے گا۔ پشاور میں درجہ حرارت 40 جبکہ ڈی آئی خان 44 ڈگری ریکارڈ۔

محکمہ موسمیات نے کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔


ای پیپر