فوٹو بشکریہ فیس بک

چوروں کو بچانے کیلئے اسمبلیوں کو استعمال کیا جا رہا ہے: فواد چودھری
14 جون 2019 (12:28) 2019-06-14

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ چوروں کو بچانے کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے فورم کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول اور مریم کے پاپا جیل میں ہیں، جلد اسحاق ڈار، حسن اور حسین بھی قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں پر مجرموں کو بچانے کا تاثر نہیں ہونا چاہیے، چوروں کو بچانا اسمبلیوں کا کام نہیں۔


ای پیپر