فوٹو بشکریہ فیس بک

وقار یونس نے شعیب ملک کو ڈراپ کرنے کا مشورہ دیدیا
14 جون 2019 (10:39) 2019-06-14

لندن: وقار یونس نے شعیب ملک کو ڈراپ کرنے کا مشورہ دیدیا، سابق کوچ کہتے ہیں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کو 4 پیسرز اور اسپنر شاداب خان کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے۔

آئی سی سی کیلئے اپنے کالم میں وقار یونس نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں گرین شرٹس کو اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرنا ہوگا۔

سابق کوچ کا کہنا تھا کہ انکے خیال میں پاکستان کو 4 پیسرز اور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اُترنا چاہیے، اس کیلئے شعیب ملک کو ڈراپ کیا جا سکتا ہے، بیٹسمین کوشش کریں کہ ایسے اسٹروکس نہ کھیلیں کہ گیند سیدھی فیلڈرز کے ہاتھوں میں جائے۔


ای پیپر