فوٹو بشکریہ آئی سی سی ٹوئٹر

ورلڈکپ 2019، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ میچ کے دوران بارش کی پیشگوئی
14 جون 2019 (10:14) 2019-06-14

لندن: ویسٹ انڈیز اور میزبان انگلینڈ کے میچ کے دوران ہلکی پھلکی بارش کی مداخلت ہونے کا امکان ہے۔

میچ ساؤتھمپٹن میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے ہو گا، دونوں ٹیموں کے کپتان فتح کیلئے پُرعزم ہیں۔ میچ کے دوران بارش کی پیش گوئی ہے۔ ایک طرف میگا ایونٹ کی فیورٹ انگلش ٹیم ہے تو دوسری جانب ویسٹ انڈیز بھی بھر پور فارم میں ہے۔

انگلینڈ نے دو میچز جیتے اور ایک میچز پاکستان سے ہارا جبکہ ویسٹ اندیز کو ایک فتح اور ایک شکست ملی۔ اسکا ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

ورلڈ کپ کی تاریخ میں دونوں ٹیمیں 6 مرتبہ مدمقابل ہوئیں جس میں 5 بار انگلش ٹیم کو فتح نصیب ہوئی جبکہ کیربیئنز صرف ایک ہی کامیابی حاصل کر پائے ہیں۔


ای پیپر