Source : Yahoo

پاکستان میں عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا ،عید ہفتہ کو ہوگی: مفتی منیب الرحمان
14 جون 2018 (20:42) 2018-06-14

کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا لہذاعید 16 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔


تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میٹ کمپلکس میں ہوا، اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین سمیت محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔


اجلاس میں 1439 ہجری کے شوال کے چاند کی رویت کی گئی اور شوال کے چاند سے متعلق ملک بھر سے شہادتیں جمع کی گئیںجس کے بعد چاند کی رویت سے متعلق اعلان چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کیا۔


رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بند کمرے میں ہوا، چاند سے متعلق اندازوں اور مفروضوں پر یقین نہیں کیا گیا۔


واضح رہے کہ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شوال کے چاند کی پیدائش 13 جون کو رات 12 بجے ہوگئی ہے، آج شام تک چاند کی عمر 19 گھنٹے 3منٹ ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ غروب آفتاب کے بعد 39منٹ تک چاند نظر آنے کا وقت ہے،آج شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔


ای پیپر