Source : Yahoo

پاکستان نے مسلسل ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے کا اپنا ریکارڈ مزید بہتر بنا لیا
14 جون 2018 (18:25) 2018-06-14

ایڈنبرگ: پاکستان نے مسلسل ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے کا اپنا ریکارڈ مزید بہتر بنا لیا ہے۔گرین شرٹس کی سکاٹ لینڈ کے خلا ف دو ، صفر سے کامیابی اس فارمیٹ میں ان کی مسلسل آٹھویں بار سیریز میں کامیابی کی ضمانت بنی جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016ءکے بعد کسی ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست نہیں کھائی ہے اور اس دوران گرین شرٹس نے ویسٹ انڈیز کو تین مرتبہ ہرانے کے علاوہ انگلینڈ ، نیوزی لینڈ،،سری لنکا ،ورلڈ الیون اور سکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے۔

پاکستان کے بعد دوسری لگاتارسیریز می کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم ویسٹ انڈیز ہے جس نے 2012ءاور2013ءکے دوران 5سیریز جیتیں تھیں جب کہ پاکستان ، بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں لگاتار4،4سیریز بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔


ای پیپر