اداکارہ صبو ر علی نے نواز شریف کو صدر پاکستان بنا دیا
14 جون 2018 (18:24)


لاہور: اداکارہ صبور علی نے لاعلمی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ملک کا صدر قرار دیدیا۔


تفصیلات کے مطابق اداکارہ صبور علی نے نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور میزبان کے مختلف سوالوں کے جوابات دیئے۔ شادی کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب کوئی انسان کا بچہ مل جائے گا تو شادی کر لوں گی ،ہونے والے شوہر کا تعلق شوبز لائن یا سیاست سے نہیں ہونا چاہیے بلکہ صرف میرا خیال اور مجھ سے محبت کرنے والا ہو جس کو دنیاوی دولت اور حسن کی طلب نہ ہو ۔


صبور علی نے ایک سوال کے جواب میں لا علمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نواز شریف کو ملک کا صدر قرار دیدیا ۔ جس پر شو میں موجود شرکاء حیرت زدہ رہ گئے ۔ یاد رہے کہ صبور علی اداکارہ سجل علی کی حقیقی بہن ہیں ۔


ای پیپر