Source : Yahoo

چاند نظر آنے کا امکا ن ہے :محکمہ موسمیات
14 جون 2018 (15:44) 2018-06-14

کراچی : چاند رات کا انتظار بھی لوگوں کو بڑی شدت سے رہتا ہے اور رمضان کے آخری روزو ں میں عید کس دن ہوگی کا ذکر بڑے زوروشور سے ہر زبان پر ہوتا ہے ایسے میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئیاں کسی حد تک ٹھیک ہو بھی جاتی ہیں ۔ایسی ہی ایک پیشگوئی محکمہ موسمیات نے کی ہے جس کے مطابق چاند کی عمر 19گھنٹے ہونے کی بنا پر آج عید کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں تاہم بلوچستان کے ساحلی علاقوں اور گوادر میں چاند نظر آنے کا امکان ہے ۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتے سے ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوجائےگا جب کہ مون سون ہوائیں پنجاب میں کل داخل ہوں گی۔ ہفتے سے پیر تک اسلام آباد، بالائی پنجاب، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، فاٹا، خیبرپختون خوا، گلگت بلتستان، کشمیرکےپہاڑی علاقوں میں چندمقامات پر ہلکی جب کہ ساہیوال ڈویڑن میں چند مقامات پرآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ تاہم کل ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔


ای پیپر