دہشتگردوں کا ایک اور وار ،پاک فوج کے 3جوان شہید
14 جولائی 2020 (22:24) 2020-07-14

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے پنجگور کے قریب کاہان ویلی میں پاک فوج کی پٹرولنگ ٹیم پر حملہ کیا۔ فائرنگ سے افسر سمیت 8 جوان بھی زخمی ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی پیٹرولنگ ٹیم معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک دہشتگردوں نے پنجگور کے قریب کاہان ویلی میں ان پر فائرنگ شروع کر دی،دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں تین جوان شہید جبکہ افسر سمیت 8 زخمی ہو گئے۔ زخمی جوانوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جہاں پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ارضِ پاک سے فسادیوں کے خاتمے کے مشن میں فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تھا جس میں 4 جوان شہید جبکہ امن کے چار دشمن بھی اپنے انجام کو پہنچ گئے تھے۔


ای پیپر