عید الاضحی پر لاک ڈائون ہوگا یا نہیں ؟بڑی خبر آگئی
14 جولائی 2020 (18:46) 2020-07-14

لاہور: پنجاب حکومت نے 15 روز کیلئے لاک ڈاؤن میں توسیع کردی ، صوبے میں لاک ڈاؤن 30 جولائی تک نافذالعمل رہے گا، تعلیمی ادارے، شادی ہالز، ریسٹورانٹ کھولنے، سیاسی، سماجی و مذہبی اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے مزید 15 روز کیلئے لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت پنجاب میں لاک ڈاؤن 30 جولائی تک نافذالعمل رہے گا۔ تعلیمی ادارے، شادی ہالز، ریسٹورانٹ اور سینماء ہالز بند رہیں گے۔اسی طرح سیاسی، سماجی و مذہبی اجتماعات اور کھیلوں کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ میں عیدالاضحیٰ پر مارکیٹس، ریسٹورنٹ اور ہوٹلز کھولنے پر غور کیا گیا، وزیراعظم نے مارکیٹس اور ہوٹلز کھولنے کا معاملہ اسد عمر کے سپرد کردیا، وفاقی وزیر شیخ رشید نے مطالبہ کیا کہ شہر میں 5 ہزار ہوٹلز ہیں، غریب طبقہ متاثر ہو رہا ہے، عید پر مارکیٹس ہوٹلز کھولے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کابینہ کو اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار میں کمی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ کابینہ کو مویشیوں منڈیوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں تمام وزارتوں اور ڈویژنز میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی پوسٹوں کی رپورٹ کابینہ میں پیش کی گئی۔


ای پیپر