جہانگیر ترین خطرناک مرض میں مبتلا ،لند ن سے خبریں وائرل
14 جولائی 2020 (18:42) 2020-07-14

لندن : جہانگیر ترین ترین کیسنر کے بعد ایک اور خطرناک مرض میں مبتلا ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین کی میڈیکل ہسٹری سے واقفیت رکھنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین برسوں سے علاج کیلئے لندن آرہے ہیں۔لاک ڈاؤ ن کے دوران انہوں نے اپنی صحت پر توجہ دینے کے لیے وقت نکالا۔ جہانگیر ترین کو کینسر کا عارضہ تھا جس سے وہ کامیابی سے صحت یاب ہوگئے تاہم ایک اور سنگین حالات کے لئے انہیں لندن میں ایک سپیشلسٹ سے باقاعدہ چیک اپ اور علاج کی ضرورت رہتی ہے۔

جہانگیر ترین کی اس بیماری کے متعلق تفصیلات نہیں بتائی گئیں تاہم تصدیق کی گئی ہے کہ یہ بیماری شدید نوعیت کی ہے اور اس کے مناسب علاج کی ضرورت ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں جہانگیر ترین کی سرگرمیوں کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھی لیکن پی ٹی آئی رہنما نے کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں کی۔


ای پیپر