گرفتاری کی خبر سن کر جاوید ہاشمی نے اہم اعلان کر دیا
14 جولائی 2020 (16:54) 2020-07-14

ملتان : ملتان پولیس نے ریاستی اداروں پر تنقید کے الزام میں سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ ن کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس نے جاوید ہاشمی کے خلاف ملتان کے علاقے تھانہ کینٹ میں 647 نمبر مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر کو سیل کر دیا ہے پولیس نے جاوید ہاشمی کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

ایس ایچ تھانہ کینٹ سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام نے اس حوالے سے موقف دینے سے انکار کردیا ہے۔

دوسری طرف جاوید ہاشمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی غلط بات نہیں کی ، پانچ بار ملکی آئین کس نے توڑا ؟ آئین توڑنے والوں کے خلاف بات کرتا رہوں گا، مجھے جیلوں میں ڈال دیں لیکن ضمانت نہیں کرواؤں گا۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف نے جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔


ای پیپر