file photo

کورونا سے نمٹنے کیلئے بہترین سہولیات فراہم کیں: چیئرمین این ڈی ایم اے
14 جولائی 2020 (12:59) 2020-07-14

اسلام آباد: چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کہتے ہیں کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے کم وقت میں بہترین سہولیات فراہم کیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ ہسپتالوں کی استعداد کار بڑھائی جارہی ہے۔ بلوچستان کے ہسپتالوں میں اضافی بستروں کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات بھی فراہم کر رہے ہیں، چیئرمین این ڈی ایم اے نے امید ظاہر کی کہ عوام عید الاضحیٰ پر کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز کا ہر صورت خیال رکھیں گے۔

ٹڈی دل سے متعلق سوال پر چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا، ٹڈی دل کے تدارک کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔


ای پیپر