file photo

پاکستان میں کورونا سے مزید 50 افراد جان کی بازی ہار گئے
14 جولائی 2020 (12:28) 2020-07-14

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 50 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی تعداد پانچ ہزار 320 ہوگئی۔

چوبیس گھنٹے کے دوران 1 ہزار 979 نئے کیسز کے اضافے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 53 ہزار 604 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار 656 مریض صحتیاب ہوئے۔

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 622، پنجاب میں 87 ہزار 492، خیبرپختونخوا میں 30 ہزار 747، بلوچستان میں 11 ہزار 192 ہے۔

اسلام آباد میں تاحال کورونا کے 14 ہزار 202 کیس سامنے آ چکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 16 سو 94، آزاد کشمیر 16 سو 55 کورونا کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔


ای پیپر