file photo

کورونا کے سبب دنیا میں 5 لاکھ 78 ہزار 540 افراد ہلاک
14 جولائی 2020 (11:14) 2020-07-14

لاہور: کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 5 لاکھ 78 ہزار 540 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ایک کروڑ 32 لاکھ 36 ہزار سے زائد متاثر جبکہ 76 لاکھ 96 ہزار 551 شفایاب ہوچکے۔

امریکہ میں 34 لاکھ 79 ہزار 483 افراد متاثر ہیں۔ 24 گھنٹے میں مزید 465 افراد جان کی بازی ہار گئے، برازیل میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 18 لاکھ 88 ہزار کے قریب ہے، جبکہ 72 ہزار 921 اموات ہوئیں۔

بھارت وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 76 ہزار سے زائد ہے۔ اب تک 23 ہزار 727 افراد ہلاک ہوچکے۔ روس میں کورونا سے 7 لاکھ 33 ہزار افراد متاثر ہوئے، جبکہ 11 ہزار 439 اموات ہوچکی ہیں۔ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 830 ہوگئی جبکہ 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہیں۔


ای پیپر