لیگی قیادت نے نواز شریف کوبلاکرمنظر سے ہٹا دیا:اعتزاز احسن
14 جولائی 2018 (20:37) 2018-07-14

لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ لیگی قیادت نے از شریف کوبلاکرمنظر سے ہٹا دیا ہے،اتنا بڑا دھوکا اپنی سیاسی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا،شہبازشریف کوچاہیے تھا ایئرپورٹ پرپہنچتے،لوہے کے چنے چبانے والا بھی غائب رہا،پہنچا ہے تو مشاہداللہ خان پہنچا ،اس کوداد دیتا ہوں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اورلیگی قیادت نے نوازشریف،،مریم نوازکودھوکا دیا ہے۔

خواجہ آصف،ایاز صادق،، رانا ثناءاللہ،، خرم دستگیر نے نوازشریف کوتن تنہا چھوڑا۔ شہبازشریف کو چاہیے تھا ایئرپورٹ ناکے تک ضرور پہنچتے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ ان رہنماو¿ں کو اندر جانے سے کوئی نہ روکتا،اگر یہ لوگ وہاں جاتے، یہ وہاں جاکر نوازشریف سے ہاتھ ملاتے۔اعتزازاحسن نے کہا کہ نواز شریف اور مریم کے خلاف سوچی سمجھی سازش ہوئی ہے۔ ن لیگی لیڈروں نے سازش کے تحت اپنے آپ کو غائب رکھا۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ سعدرفیق لوہے کے چنے چبانے والاغائب، وہ نظر ہی نہیں آیا۔ پہنچا ہے تو مشاہد اللہ خان پہنچا ،اس کو میں داد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لیگی قیادت نے نواز شریف کو بلاکر منظر سے ہٹا دیا ہے،بلکہ انہوں نے نوازشریف کو پھنسا دیا ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ اتنا دھوکا اپنی سیاسی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا جونوازشریف یا مریم کے ساتھ دیکھا۔


ای پیپر