بھارتی فوج کا کنٹومنٹ کے علاقے ختم کرنے پر غور
14 جولائی 2018 (18:31) 2018-07-14

نئی دہلی: بھارتی فوج ملک بھر میں پھیلے ہوئے کنٹونمنٹ کے علاقوں کو ختم کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ فنڈز کی بچت کی جا سکے،برطانوی فوج کے تحت آج سے 250پہلے ہندوستان بھر میں چھائونیاں،کنٹونمنٹ علاقے قائم کیے گئے تھے۔

ترجمان بھارتی محکمہ دفاع نے دارالحکومت نئی دہلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں پھیلے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں کو ختم کرنے پر غور و فکر کر رہے ہیں ،جس کا مقصد فنڈز کی بچت کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ کے علاقوں کے اندر موجود ملٹری ایریاز کو ملٹری اسٹیشن بنایا جا سکتا ہے جبکہ کنٹونمنٹ کے سویلین علاقوں کو مقامی میونسپل حکام کے حوالے کرنے کی تجویز ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں اس وقت 62کنٹونمنٹ علاقے ہیں جہاں فوجی اور سویلین شہریوں کی کل آبادی 50لاکھ ہے،بھارت میں کنٹونمنٹ علاقوں کی بحالی کا بجٹ اس سال 476کروڑ روپے تھا۔


ای پیپر