مستونگ میں خود کش دھماکے کے مقام کو محفوظ کر لیا گیا
14 جولائی 2018 (17:23) 2018-07-14

مستونگ : مستونگ خود کش دھماکے کے مقام کو محفوظ کر لیا گیا ۔


میڈیارپورٹس کے مطابق گذشتہ روز بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں ہونے والے خود کش دھماکہ کے مقام کو محفوظ کر لیا گیا جبکہ تاحال مستونگ کے علاقہ درینگڑھ میں ہونے والے خود کش حملے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا


تفصیلات کے مطابق پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم کو واقعہ کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے بلا لیا گیا جبکہ لیویز حکام کی جانب سے دھماکہ کے مقام کو محفوظ بنا لیا گیا اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو دھماکہ کے مقام کی جانب جانے کی اجازت نہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز مستونگ کے علاقہ درینگڑھ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے جلسہ میں ہونے والے خود کش دھماکہ کے نتیجہ میں پی بی 35 سے پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی سمیت 129 افراد شہید اور 150 کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔


ای پیپر