لاہور میں سڑکوں سے کنٹینرز ہٹا دئیے گئے
14 جولائی 2018 (16:39) 2018-07-14

لاہور :سابق وزیراعظم نواز شریف کے استقبال کیلئے نکالی جانے والے ریلی کے بعد سڑکوں پر سے کنٹینرز ہٹا کر انہیں ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کے پیش نظر ائیرپورٹ جانے والے تمام راستوں سمیت لاہور میں داخل ہونے والی تمام سڑکوں بشمول موٹر وے اور نیشنل ہائیویز پر کنٹینرز لگا کر ٹریفک روک دی گئی تھی۔ مسلم لیگ ن کی رات گئے ختم ہونے والی پر ریلی کے بعد موٹروے سمیت تمام شاہرائوں پر سے کنٹینرز ہٹا کر انہیں سڑک کی ایک جانب کھڑا کرکے ٹریفک بحال کر دی گئی ہے، جبکہ سڑکوں پر صفائی ستھرائی کا کام بھی جاری ہے


ای پیپر