بلوچستان میں قومی پرچم سرنگوں
14 جولائی 2018 (16:37) 2018-07-14

کوئٹہ:سانحہ مستونگ پر بلوچستان کی فضاء سوگوار ہے،سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نوابزادہ سراج رئیسانی کی انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکے میں انسانی جانوں کے نقصان پر بلوچستان بھر کی فضا سوگوار ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے سانحہ مستونگ پر2روز کے سوگ کے اعلان پر تمام سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں ہے۔سانحہ مستونگ پر سبی سمیت مختلف شہروں میں ہڑتال ہے،کاروباری اور تعلیمی مراکز بند ہیں جبکہ سڑکیں سنسان پڑیں ہیں۔

سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے قبائلی و سیاسی رہنما نوابزادہ سراج رئیسانی کی تدفین آبائی علاقے مستونگ میں کی گئی ۔دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی سانحہ مستونگ پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ پارٹی کا کوئٹہ میں ہونے والا آج کا انتخابی جلسہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔


ای پیپر