نواز شریف نے اڈیالہ جیل میں عدالتی رونقیں لگا دیں
14 جولائی 2018 (16:14) 2018-07-14

اسلام آباد:ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن صفدرکا ٹرائل جیل میں ہو گا اور آئندہ احتساب عدالت کی کارروائی اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

وزارت قانون نے جیل میں ٹرائل کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں حکم دیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن صفدر کاجیل ٹرائل کیا جائے اور آئندہ احتساب عدالت کی کارروائی اڈیالہ جیل میں کی جائیگی۔واضح رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو صرف ایک ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی ہے جبکہ مزید دوریفرنسز کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے


ای پیپر