School not Opening : LHC
14 جنوری 2021 (18:49) 2021-01-14

لاہور :تعلیمی ادارے کھولنے کیخلاف اہم درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی ،درخواست گزار کے مطابق عالمی وبا کی دوسری لہر پہلی سے کہیں زیادہ خطرناک ہے ،اس وقت تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کا کوئی مناسب بندوبست نہیں ،اگر تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دئیے گئے تو حالات بگڑ سکتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سکول کھولنے کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی ،حکومت کی طرف سے صوبہ بھر میں تعلیمی ادارے 18 جنوری کو کھولنے کے فیصلے کو چیلنج کر دیا گیا ،درخواست گزار کے مطابق عالمی وبا کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہے اس لیے حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوئے آن لائن کلاسز کے سلسلے کو جاری رکھنا چاہیے ۔

دوسری وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے تعلیمی ادارے 18 جنوری سے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے ،مراد راس کا کہنا تھا اگر عالمی وبا کی وجہ سے حالات خراب ہوئے تو سکول دوبارہ بند کردینگے ،انہوں نے کہا  میرا خیال ہے جس طرح ہم نے باقی سیکٹرز ایس اوپیز کے کھول رکھے ہیں، اب ہم دوبارہ کھولنے جارہے ہیں، ایس اوپیز پر عمل کروائیں گے، سکول کھولنے کا ایک مشکل فیصلہ ہے کیونکہ سب سے زیادہ نقصان بچوں کا ہورہا ہے۔


ای پیپر