PM Response on Nadeem Afzal Chan Resignation
14 جنوری 2021 (21:29) 2021-01-14

  اسلام آباد:ندیم افضل چن کا استعفیٰ وزیراعظم کو مل گیا  تاہم وزیراعظم نے استعفیٰ پڑھ کر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔وفاقی وزرا نے وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ ندیم افضل چن کا استعفی منظور نہ کیا جائے،دوسری جانب ندیم افضل چن نے  کسی صورت بھی استعفیٰ واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن نے گاڑی اور دفتر سمیت دیگر سرکاری مراعات واپس کردی  ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ندیم افضل چن کا قریبی ساتھیوں سے بات چیت میں کہنا تھا کہ پارٹی میں رہوں گا لیکن عہدہ نہیں لوں گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ندیم افضل چن نے معاون خصوصی اور ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ندیم افضل چن نے اپنا استعفیٰ گزشتہ روز ترجمانوں کے اجلاس کے بعد وزیراعظم کو بھجوایا تھا۔


ای پیپر